27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی،واپس سینیٹ میں جانے کا امکان

Date:

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی سربراہی میں جاری ہے، جس میں 27ویں آئینی ترمیم کے ترامیم کے ساتھ منظور ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ترمیم میں سینیٹ کے منظور شدہ مسودے میں کچھ تکنیکی غلطیاں سامنے آئی ہیں، جس کے باعث قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل دوبارہ سینیٹ کو بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کل سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی دوبارہ منظوری لی جائے گی۔دو روز قبل سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا، جس کے تحت ملک میں ایک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی منظوری دی گئی ہے۔

اس عدالت میں تمام ہائیکورٹس کے ججز شامل ہوں گے، جبکہ صدرِ پاکستان کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا۔ ترمیم کے مطابق آرمی چیف کے عہدے کو ختم کر کے نیا عہدہ چیف آف ڈیفنس فورسز تشکیل دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایران ڈیل سے متعلق بڑا دعویٰ:

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس  نے ایران  ڈیل...

حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافے کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ...

حکومت نےمالی سال 2026-27 کا 18 ہزار 771 ارب روپے حجم کا وفاقی بجٹ پیش کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں...