اسلام آباد میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا انتظامی حکم جاری کرتے ہوئے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو عدالت کا پہلا رجسٹرار تعینات کر دیا۔
عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری کے بعد محمد حفیظ اللہ کو باضابطہ طور پر رجسٹرار کا منصب سونپ دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مظہر بھٹی کو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کا سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ دونوں عہدوں پر تقرریاں نئی قائم شدہ وفاقی آئینی عدالت کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کا اہم حصہ قرار دی جا رہی ہیں، جس کے بعد عدالت نے عملی طور پر اپنا کام شروع کر دیا ہے۔


