ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ طلوع نیوز کابل کے مطابق دونوں ممالک کے وفود ایک مرتبہ پھر مذاکراتی عمل میں شامل ہو گئے ہیں۔
افغانستان کی جانب سے شرکت کرنے والے وفد میں انس حقانی، نجیب اللہ اور عبدالقہار بلخی شامل ہیں۔ مذاکرات کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان جاری مسائل اور باہمی تعاون کے امور پر پیش رفت کرنا ہے۔


