روس،امریکا کے اعلیٰ سطح مذاکرات کسی سمجھوتے کے بغیر ختم،بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

Date:

روس اور امریکا کے اعلیٰ سطحی مذاکرات کسی سمجھوتے کے بغیر ختم ہوگئے، تاہم دونوں ممالک نے بات چیت اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر نے ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے اہم ملاقات کی۔ مذاکرات میں یوکرین جنگ، علاقائی کشیدگی اور سکیورٹی معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

روسی حکومت کے ترجمان یوری اوشاکوف نے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ گفتگو مجموعی طور پربہت مفید اور تعمیری تھی، تاہم کسی حتمی سمجھوتے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ ان کے مطابق فریقین نے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور مستقبل میں مزید دور ہوں گے۔

یوری اوشاکوف نے بتایا کہ یوکرین کی زمینی حدود اور علاقائی سلامتی سے متعلق سب سے اہم نکتہ مذاکرات میں غیرحل شدہ رہا، جس پر کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔ اس سے قبل یوکرین اور یورپی ممالک نے بھی ٹرمپ کے امن نکات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں غیرقابل قبول قرار دیا تھا، جس کے بعد ان میں کچھ تبدیلیاں کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی اور روسی وفود نے ایک دوسرے کے ملک کا دورہ بھی کیا اور چند معاملات پر روسی صدر نے مثبت اشارے دیے۔ اسی پس منظر میں یوکرینی صدر نے بھی مشاورتی اجلاس طلب کیا تھا اور صدر ٹرمپ سے ممکنہ ملاقات کا عندیہ دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس صورتحال کو انتہائی پیچیدہ اور گھمبیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ ہر ماہ دسیوں ہزار جانیں لے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین امن منصوبے کے نکات تاحال خفیہ ہیں، تاہم چند نکات منظرِ عام پر آگئے تھے۔

لیک ہونے والی معلومات کے مطابق امریکی امن منصوبے میں روس نے یوکرین کی فوج کی تعداد محدود کرنے، پورے ڈونباس پر کنٹرول، اور زاپوریژیا و خیرسون میں اپنی موجودگی کے باقاعدہ اعتراف جیسے مطالبات کیے تھے، جنہیں یوکرین نے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دے کر مسترد کر دیا تھا۔فریقین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور کب ہوگا، اس سے متعلق ابھی کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پی ٹی اے چیئرمین کا امپورٹڈ موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کا مشورہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین...

پاکستان، سعودی عرب اور بحرین کے ساتھ دفاعی تعاون کے فروغ پر متفق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے رائل سعودی لینڈ...

شیخ حسینہ کو ایک اور جھٹکا: بدعنوانی کیس میں 5 سال قید کی سزا سنادی گئی

بنگلادیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو...