امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ،مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

Date:

امریکی ریاست ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور مبینہ طور پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ لقمان خان کی گرفتاری 24 نومبر کی رات اس وقت عمل میں آئی جب پولیس نے کینبی پارک ویسٹ کے علاقے میں ایک ٹرک کو روکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی سے باہر آنے کے احکامات ماننے سے انکار کیا اور مزاحمت کی، جس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔

تفتیش کے دوران ٹرک سے ایک پستول، میگزین اور مبینہ حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق دستاویز برآمد ہوئی۔ ان دستاویزات میں یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کے پولیس اسٹیشن کا خاکہ، داخلی و خارجی راستوں کی نشاندہی اور ایک پولیس افسر کا نام بھی موجود تھا۔

ایف بی آئی نے گرفتار ی کے اگلے روز، 25 نومبر کو لقمان خان کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے مزید جدید اسلحہ برآمد کیا گیا۔

امریکی حکام کے مطابق لقمان خان پاکستانی نژاد امریکی شہری اور یونیورسٹی آف ڈیلاویئر کا طالب علم ہے، اور اس نے مبینہ طور پر اسی یونیورسٹی کے پولیس ڈپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

گرفتاری کے بعد ملزم پر غیر قانونی مشین گن رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اسے گیارہ دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔امریکی حکام کے مطابق ملزم کا پہلے سے کوئی مجرمانہ ریکارڈ موجود نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ملائیشیا میں سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمتیار کی طبیعت ناساز،اسپتال منتقل

ملائیشیا میں افغان رہنما اور افغانستان کے سابق وزیراعظم...

ملک میں ہونے والے پر تشدد مظاہروں کے ذمہ داری ٹرمپ ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے...

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے، بنگلادیش کرکٹ بورڈ موقف پر ڈٹ گیا

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...