پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم دورانِ زچگی جان کی بازی ہار گئیں۔ ان کے انتقال کی اطلاع انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری کے ذریعے سامنے آئی، جس میں بتایا گیا کہ مریم خالقِ حقیقی سے جا ملی ہیں اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر خبر سامنے آتے ہی صارفین کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ مریم کے چاہنے والوں نے ان کی اچانک موت پر صدمہ ظاہر کرتے ہوئے تعزیتی پیغامات شیئر کیے۔

یاد رہے کہ پیاری مریم کی شادی ساتھی انفلوئنسر احسن علی سے ہوئی تھی۔ جوڑا اپنے پہلے بچے کی آمد کے لیے بے حد خوش اور پُرجوش تھا، تاہم دورانِ زچگی پیچیدگیوں کے باعث مریم کا انتقال ہوگیا، جس نے خاندان، مداحوں اور سوشل میڈیا کمیونٹی کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔


