وزیرِ مملکت بلال بن ثاقب کی عالمی فورمز میں شرکت،ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کی بڑی پیش رفت

Date:

وزیرِ مملکت اور چیئرمین پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب رواں ماہ دو اہم عالمی ڈیجیٹل اثاثہ جاتی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ان کی یہ شرکت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں پیش رفت کا اعتراف سمجھی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال بن ثاقب 4 دسمبر کو دبئی میں ہونے والی Binance Blockchain Week میں خطاب کریں گے، جہاں دنیا بھر سے بلاک چین اور ڈیجیٹل اثاثوں کے اہم ماہرین شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وزیرِ مملکت 9 دسمبر کو ابوظہبی میں ہونے والے ایک عالمی ڈیجیٹل ایونٹ میں بھی شرکت کریں گے۔

دونوں فورمز میں ڈیجیٹل اثاثوں، بلاک چین اور جدید ٹیکنالوجیز کے حوالے سے عالمی سطح کی شخصیات شریک ہوں گی، جہاں پاکستان کی نمائندگی بلال بن ثاقب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بلال بن ثاقب کی ان عالمی پلیٹ فارمز پر موجودگی پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر سنگِ میل ہے، جو نہ صرف عالمی برادری میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کرتی ہے بلکہ ڈیجیٹل معیشت میں ملک کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو بھی نمایاں کرتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

معروف یوٹیوبر پیاری مریم انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم دورانِ زچگی...

آئی جی پنجاب کا ایکشن؛ شوہر کی زبان کاٹنے والی بیوی کے خلاف مقدمہ درج

تاندلیانوالہ میں گھریلو جھگڑے کے دوران بیوی کی جانب...