سعودی عرب میں پاکستان، افغانستان امن مذاکرات بغیر کسی بڑی پیش رفت کے ختم

Date:

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سعودی عرب میں ہونے والے تازہ ترین امن مذاکرات کسی قابلِ ذکر پیش رفت کے بغیر اختتام پذیر ہوگئے۔ تاہم دونوں ممالک نے موجودہ جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی رائٹرز کے مطابق مذاکرات کا یہ دور قطر، ترکیہ اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے سلسلہ وار سفارتی اجلاسوں کا حصہ تھا۔ ان اجلاسوں کا مقصد اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے بعد بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی مجموعی طور پر برقرار ہے، لیکن گزشتہ ماہ استنبول میں ہونے والے فالو اَپ مذاکرات میں طویل المدتی سمجھوتہ طے نہ ہوسکا تھا۔

دونوں ممالک کے حکام نے تصدیق کی کہ سعودی عرب کی پیشکش پر حالیہ مذاکرات منعقد کیے گئے۔ اکتوبر کی سرحدی جھڑپوں میں کئی افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ بڑھ گیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ افغان طالبان تحریری یقین دہانی فراہم کریں کہ وہ پاکستان مخالف مسلح گروہوں کے خلاف کارروائی کریں گے، تاہم طالبان حکام تاحال اس مطالبے پر آمادہ نہیں ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان گرفتار، غیر قانونی اسلحہ،مبینہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

امریکی ریاست ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کو...

روس یوکرین کے ساتھ جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی...

پی ٹی اے چیئرمین کا امپورٹڈ موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کا مشورہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین...