سعودی اتحادی فورسز کی یمن میں یواے ای کے ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں پر فضائی حملہ

Date:

سعودی اتحادی فورسز نے یمن میں ہتھیاروں اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے کارروائی کی ہے۔ سعودی اتحاد کے مطابق مکلا بندرگاہ پر اتارا گیا اسلحہ متحدہ عرب امارات سے آیا تھا جو علیحدگی پسند فورسز کے لیے بھیجا گیا تھا۔

اس حوالے سے سعودی اتحاد کی جانب سے بندرگاہ کی ڈرون ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں واضح طور پر بندرگاہ پر گاڑیوں اور عسکری سامان کی ان لوڈنگ دیکھی جا سکتی ہے۔

سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ مکلا بندرگاہ پر اتارے گئے اسلحے اور فوجی گاڑیوں کو ایک محدود مگر انتہائی درست کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب دو بحری جہاز بغیر اجازت بندرگاہ میں داخل ہوئے اور مشرقی یمن میں سدرن ٹرانزیشنل کونسل کے لیے اسلحہ اور عسکری سازوسامان اتارا گیا۔

سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق یہ دونوں بحری جہاز 27 اور 28 دسمبر 2025 کو فجیرہ بندرگاہ سے روانہ ہو کر مکلا پہنچے تھے، تاہم انہوں نے اتحاد کی جوائنٹ فورسز کمانڈ سے کسی قسم کی باضابطہ اجازت حاصل نہیں کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جہازوں کے عملے نے اسلحہ اور فوجی گاڑیوں کی بڑی مقدار اتارنے سے قبل اپنے ٹریکنگ سسٹمز بھی بند کر دیے تھے۔

کرنل ترکی المالکی کا کہنا تھا کہ یہ کھیپ حضرموت اور المہرہ کے صوبوں میں تنازع کو ہوا دینے کے لیے بھیجی گئی تھی جو کشیدگی میں کمی کی جاری کوششوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 (2015) کے بھی منافی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یمن کی پریزیڈنشل لیڈرشپ کونسل کے چیئرمین کی درخواست پر سعودی اتحاد کی فضائیہ نے منگل کی علی الصبح ایک محدود اور نہایت درست کارروائی کے ذریعے مکلا بندرگاہ پر اتارے گئے اسلحے اور فوجی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کراچی والوں کیلئےخوشخبری! کل سے شہر میں ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی

سندھ حکومت نے کل سے کراچی میں ڈبل ڈیکر...

یمن سے متعلق الزامات مسترد،سعودی عرب کے بیان سے مایوسی ہوئی: یو اے ای کا ردعمل

متحدہ عرب امارات نے یمن سے متعلق سعودی عرب...

ٹرمپ کی ایران کو میزائل پروگرام بحال کرنے پر دوبارہ حملے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز خبردار...