بھارتی وزیر خارجہ کی ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، خیرسگالی مصافحہ بھی ہوا

Date:

پاکستان اور بھارت کے درمیان طویل عرصے سے جاری شدید کشیدگی اور سیاسی و سفارتی رابطوں کی معطلی کے باوجود بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ڈھاکا میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات اور مصافحہ سیاسی و سفارتی حلقوں میں ایک غیر معمولی اور حیران کن پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ خود چل کر اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس آئے اور دونوں رہنماؤں کے درمیان نہ صرف مصافحہ ہوا بلکہ خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی دیکھنے میں آیا، جسے کشیدہ حالات میں ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ ملاقات بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں اس وقت ہوئی جب سردار ایاز صادق اور جے شنکر بنگلادیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے جنازے میں شرکت کے لیے موجود تھے، اور یہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر ہونے والی پہلی براہِ راست ملاقات سمجھی جا رہی ہے، جس نے علاقائی سیاست میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں، سیاسی اور سفارتی سطح پر ہر قسم کے رابطے تقریباً منقطع ہو چکے ہیں، حتیٰ کہ بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے بھی روک دیا تھا، تاہم دیگر کھیلوں کے مقابلوں میں دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کے درمیان مصافحہ معمول کے مطابق ہوتا رہا ہے۔

قابلِ ذکر امر یہ بھی ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر گزشتہ برس پاکستان میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے، جہاں اس موقع پر ان کی ملاقات پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے بھی ہوئی تھی، جسے اس وقت ایک اہم سفارتی رابطہ اور دونوں ممالک کے درمیان محدود مگر بامعنی بات چیت کا موقع قرار دیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سابق بنگلادیشی وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد نے شرکت کی

بنگلادیش کی پہلی خاتون وزیراعظم خالدہ ضیا کی نماز...

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

افغانستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ...

سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟

پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں سال کے...