ملائیشیا میں سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمتیار کی طبیعت ناساز،اسپتال منتقل

Date:

ملائیشیا میں افغان رہنما اور افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمتیار کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کی عیادت کی۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق وزیراعظم انور ابراہیم نے اسپتال میں زیرِ علاج حزبِ اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیار سے ملاقات کی اور انہیں اپنا پرانا دوست قرار دیتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ گلبدین حکمتیار کو مکمل شفا عطا فرمائے اور ان کے علاج میں آسانیاں پیدا ہوں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گلبدین حکمتیار گزشتہ ماہ علاج کی غرض سے ملائیشیا پہنچے تھے جہاں وہ ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس طالبان حکومت کی جانب سے گلبدین حکمتیار کی سیاسی اور عوامی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن کے بعد یہ ان کا پہلا بین الاقوامی سفر ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ ملائیشیا کب پہنچے تھے۔

گلبدین حکمتیار سوویت دور میں مزاحمتی تحریک کے اہم رہنما رہے ہیں اور سوویت افواج کے انخلا کے بعد وہ افغانستان کے نائب وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related