چینی فوج (پی ایل اے) کے مشرقی تھیٹر کمانڈ نے جمعہ سے ہفتہ کے دوران آبنائے تائیوان سے گزرنے والے امریکا کے دو بحری جہازوں کی نگرانی کی۔
کمانڈ کے ترجمان شو چھنگ ہوا نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ اس دوران بحری اور فضائی اثاثے تعینات کیے گئے تاکہ دونوں جہازوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا سکے اور مؤثر ردِعمل اور انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق ان جہازوں میں امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس جان فن اور سمندری تحقیقی جہاز یو ایس این ایس میری سیئرز شامل تھے۔
شو چھنگ ہوا نے کہا کہ پی ایل اے کا مشرقی تھیٹر کمانڈ قومی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ خطے میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل ہائی الرٹ پر ہے۔


