ملتان ڈویژن میں جدید الیکٹرک بس سروس کا آغاز، 114 بسیں چلانے کا فیصلہ

Date:

پنجاب حکومت نے ملتان ڈویژن میں جدید، محفوظ اور ماحول دوست عوامی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ملتان ڈویژن میں مجموعی طور پر 114 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جنہیں جدید انفراسٹرکچر اور بس شیلٹرز کی معاونت حاصل ہو گی۔

حکام کے مطابق بس سروس کے آغاز سے قبل پورے ڈویژن میں 470 جدید بس شیلٹرز تعمیر کیے جائیں گے تاکہ مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ پہلے مرحلے میں ملتان شہر کی تین اہم روٹس پر 45 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید پانچ روٹس پر 24 بسوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملتان شہر میں 49 جبکہ صدر ایریا میں 87 بس شیلٹرز کے لیے ٹینڈرنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کا دائرہ صرف ملتان تک محدود نہیں بلکہ دیگر اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق خانیوال میں 15 الیکٹرک بسوں کے لیے 136 بس شیلٹرز، وہاڑی میں 10 بسوں کے لیے 64 شیلٹرز اور لودھراں میں 15 بسوں کے لیے 134 بس شیلٹرز تعمیر کیے جائیں گے، جہاں ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے۔

ملتان ڈویژن کے کمشنر عامر کریم خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ بس شیلٹرز کی تعمیر میں معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ الیکٹرک بس سروس کا آغاز بغیر کسی تاخیر کے کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق الیکٹرک بس سروس نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بنے گی بلکہ عوام کو جدید اور سستے سفری ذرائع بھی میسر آئیں گے، جو جنوبی پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو ایک نئی سمت دے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تقریباً 29 فیصد حصہ ٹیکسوں پر مشتمل

پیٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں نمایاں کمی...

اسلام آباد ڈکلریشن کے تحت امریکاایران تکنیکی مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران...

ایران-امریکا معاہدے کی راہ میں چار بڑے چیلنجزز کون کون سے ہیں؟

العربیہ اردو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگرچہ...