ابھیشیک شرما کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

Date:

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما معدے کے انفیکشن کے باعث تاحال مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہو سکے، جس کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اتوار کو پاکستان کے خلاف اہم میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کو 6 فروری کو ممبئی میں نیٹ سیشن کے بعد کھانا کھانے کے باعث طبیعت ناساز ہوئی۔

اگلے روز امریکا کے خلاف میچ میں ان کی حالت مزید بگڑ گئی، تاہم انہوں نے میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا لیکن بیٹنگ میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

بعد ازاں ٹیم کے ہمراہ نمیبیا کے خلاف میچ کے لیے نئی دہلی روانہ ہوئے، مگر وہاں معدے کے انفیکشن کے باعث ان کی طبیعت مزید خراب ہو گئی اور انہیں اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

جمعرات کو انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت نمیبیا کے خلاف میچ میں شامل نہیں کیا گیا۔

نمیبیا کے خلاف میچ کے ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ابھیشیک مکمل فٹ نہیں ہیں اور وہ ایک یا دو میچز سے باہر رہ سکتے ہیں۔ ان کے بیان کے بعد پاکستان کے خلاف میچ میں ابھیشیک کی شرکت غیر یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...

سرکاری افسران کے اثاثوں کی نگرانی کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثوں اور...

پنکی کیس کراچی پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس بن گیا، 869 مشتبہ نمبرز کا انکشاف

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ...

معاہدہ نہ کیا تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا، ٹرمپ کی نئی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...