اسلام آباد کی جیل دو ماہ میں مکمل ہوگی،عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا: محسن نقوی

Date:

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی نئی جیل دو ماہ میں مکمل ہو جائے گی، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیل میں تمام طبی سہولیات موجود ہوں گی۔ ان کے مطابق چونکہ عمران خان کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی ہے، اس لیے انہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے عمران خان کی صحت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اڈیالہ جیل کے سابق سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم پر غفلت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جس بھی ڈاکٹر سے آنکھوں کا معائنہ کروانا چاہیں، انہیں اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار ماہ کی مبینہ غفلت کی بات درست نہیں اور عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

توشہ خانہ کا نیا ریکارڈ سامنے آگیا،کس کس کو تحائف ملے؟

اسلام آباد میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری...

سرکاری افسران کے اثاثوں کی نگرانی کیلئے اے آئی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری افسران کے اثاثوں اور...

پنکی کیس کراچی پولیس کے لیے ٹیسٹ کیس بن گیا، 869 مشتبہ نمبرز کا انکشاف

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ...

معاہدہ نہ کیا تو ایران کو مکمل تباہ کر دیا جائے گا، ٹرمپ کی نئی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر...