روس اور چین ایران۔امریکہ مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنانے میں سرگرم

Date:

روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ روس، چین اور دیگر شراکت دار ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے لیے سازگار سیاسی ماحول پیدا کرنے میں معاونت کر رہے ہیں۔

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریابکوف نے انکشاف کیا کہ ماسکو اور بیجنگ سفارتی سطح پر متحرک کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت کے عمل کو تقویت مل سکے۔

روسی خبررساں ادارے TASS کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روسی حکام ایرانی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہیں اور چین سمیت دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر مذاکراتی فضا کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان کے مطابق ایران اس وقت اپنے شراکت دار ممالک سے براہِ راست جبکہ امریکہ سے بالواسطہ رابطے کر رہا ہے، جو زیادہ تر عرب ممالک کی ثالثی کے ذریعے انجام پا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکراتی دور 6 فروری کو عمان میں منعقد ہوا تھا، جس میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی سربراہی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کی تھی۔ مذاکرات کو خطے میں کشیدگی میں کمی کی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

نگران وزیر داخلہ جی بی ساجد علی بیگ کا شہید انسپکٹر بہادر علی کے گھر آمد، اظہارِ تعزیت

نگران وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے...

شہداء ایرانی قوم کی مظلومیت اور استقامت کی روشن علامت ہیں، ایرانی سپریم لیڈر

ایران کے سپریم لیڈر  آیت‌الله سید علی خامنه‌ای نے...

ایران کا “فطرس” ڈرون: خطے کی فضاؤں میں ابھرتا اسٹریٹیجک کارڈ

حساس علاقائی کشیدگی کے دوران جاری سفارتی مذاکرات کے...

پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ 2026 سیالکوٹ میں کامیابی سے اختتام پذیر

پہلی نیشنل چیف آف آرمی اسٹاف ریسلنگ چیمپئن شپ...