مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس، سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور

Date:

شہباز شریف کی زیر صدارت مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شرکا کو بتایا گیا کہ پاکستان نے تنازع کی شدت کم کرنے کے لیے ہر ممکن سفارتی کوشش کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں کو پاکستان، افغانستان، ایران اور مشرقِ وسطیٰ و خلیج کی صورتحال پر اِن کیمرا بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے دوران پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں اور خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شریک سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور موجودہ حالات میں قومی اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

شرکا نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لانا پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے سفارتی سطح پر مسلسل رابطے جاری ہیں۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین شریک ہوئے۔ تاہم اِن کیمرا بریفنگ میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ عمران خان کی قیادت والی تحریک انصاف نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات تک وہ کسی بھی حکومتی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

آپریشن غضب للحق میں بگرام ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا،امریکی اخبار کا دعویٰ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 اہلکار ہلاک، ایرانی فوج کا دعویٰ

ویب ڈیسک: ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ...

ایران کے تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے پر تازہ حملے، سائرن بج اٹھے

ویب ڈیسک: ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف...