افغان طالبان ترجمان نے ہلاکتوں کا جھوٹا الزام لگانے کے لیے مئی 2023 کی پرانی تصویر استعمال کی: وزارت اطلاعات

Date:

وزارت اطلاعات ونشریات نے واضح کیا ہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے حالیہ ہلاکتوں کا الزام لگانے کے لیے مئی 2023 کی پرانی تصویر استعمال کی، جسے دانستہ طور پر غلط معلومات پھیلانے اور عوامی تاثر کو گمراہ کرنے کے لیے پیش کیا گیا۔

وزارت کے مطابق یہ تصویر اس وقت افغان طالبان کی وزارت داخلہ کی جانب سے شیئر کی گئی تھی اور اب پرانے مواد کو دوبارہ استعمال کر کے موجودہ الزامات کو درست ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزارت اطلاعات نے کہا کہ یہ اقدام عوام میں الجھن پیدا کرنے اور اصل حقیقت کو چھپانے کی ایک کوشش ہے، جس سے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ ایسے دعوے نہ صرف جھوٹے اور فریب پر مبنی ہیں بلکہ یہ عوامی شعور اور حقیقت کو مسخ کرنے کی ناپاک کوشش کے مترادف ہیں۔

وزارت نے زور دیا کہ اس طرح کے جھوٹے دعوے مسترد کیے جاتے ہیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند ذرائع سے حاصل کردہ معلومات پر بھروسہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران فُٹبال ورلڈ کپ کے میچز امریکا میں کھیلے گا،فیفا صدر کا اعلان

جیانی انفینٹینو نے کہا ہے کہ ایران اس سال...

پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین...

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق سفر پر پابندی عائد کر دی

متحدہ عرب امارات نے’خطے میں موجودہ پیش رفت کی...

وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ وزیراعظم اپنا...