پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز کے نئے کپتان کے طور پر مارنس لبوشین کا اعلان

Date:

کراچی: آسٹریلوی کرکٹر مارنس لبوشین کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے نئی فرنچائز حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

فرنچائز نے اس تقرری کا اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کیا، جہاں 26 سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ایک نجی طیارہ شہرِ حیدرآباد کے اوپر فضا میں کاغذی پرچیاں گراتا دکھایا گیا، جن پر لکھا تھا ‘مارنس لبوشین کو کپتان مقرر کیا گیا ہے’۔ لبوشین نے پی ایس ایل کے تاریخی پلیئرز ڈرافٹ سے قبل براہِ راست سائننگ کے ذریعے کنگز مین کو جوائن کیا تھا، تاہم معاہدے کی رقم ظاہر نہیں کی گئی۔

پاکستان سپر لیگ کا یہ سیزن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا، اور حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین اپنی مہم کا آغاز لاہور قلندرز کے خلاف افتتاحی میچ سے کرے گی، جو 26 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ تقرری فرنچائز کے لیے ایک اہم فیصلہ ہے کیونکہ لبوشین کی کپتانی ٹیم کی کارکردگی اور حکمت عملی میں ایک نیا رنگ بھر سکتی ہے۔

شائقین کرکٹ خاص طور پر آسٹریلوی کرکٹر کی قیادت میں حیدرآباد کی ٹیم کی کارکردگی دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں اور پی ایس ایل کے آغاز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران فُٹبال ورلڈ کپ کے میچز امریکا میں کھیلے گا،فیفا صدر کا اعلان

جیانی انفینٹینو نے کہا ہے کہ ایران اس سال...

پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدے پر دستخط

 صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین...

متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق سفر پر پابندی عائد کر دی

متحدہ عرب امارات نے’خطے میں موجودہ پیش رفت کی...

وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے پانچ سالہ وزیراعظم اپنا...