ایران پر حملہ درست فیصلہ تھا، ہم اپنے شیڈول سے آگے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

Date:

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اپنے طے شدہ شیڈول سے کہیں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے ایران پر حملے کو ایک درست اور ناگزیر اقدام قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ اگر یہ کارروائی نہ کی جاتی تو ایران اب تک ایٹمی ہتھیار تیار کر چکا ہوتا۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی فضائیہ اور بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، جس سے خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق امریکا اپنی حکمتِ عملی میں کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اہداف توقع سے پہلے حاصل کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی حالیہ حملوں میں شہید ہوگئے تھے، جس کی تصدیق ایرانی حکام کر چکے ہیں۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں ان کے بیٹے مرتضیٰ بھی شہید ہوئے۔

ذرائع کے مطابق علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے گئے ہوئے تھے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related