فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کرم کا دورہ عیدجوانوں کے ساتھ منائی

Date:

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کرم کا دورہ کیا اور عید فوجی جوانوں کے ساتھ منائی ، کرم میں انھوں نے نماز عید فوجی جوانوں اور افسران کے ساتھ ادا کی، نماز کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے پائیدار استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی، فیلڈ مارشل نے فوجیوں اور افسران کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گردوں کو ملکی سلامتی کو نقصان پہنچانےکی اجازت نہیں دی جائےگی، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  فیلڈ مارشل نے فوجیوں کی غیرمتزلزل لگن، بلند حوصلے اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن غضب للحق کے دوران پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے جوانوں کے جذبے اور ثابت قدمی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...