ایران کے میزائل حملے،اسرائیل میں کم از کم 180 افراد زخمی ہوئے8 کی حالت تشویشناک

Date:

مقبوضہ بیت المقدس: ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں کم از کم 180 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق جنوبی شہر عراد میں 116 جبکہ دیمونا کے علاقے میں 64 افراد زخمی ہوئے۔ اس سے قبل اسرائیلی میڈیا 6 افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاع دے چکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عراد پر حملے کے وقت شہریوں کے لیے بروقت الرٹ جاری نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق ایران نے اپنے جوہری مرکز ناطنز پر ہونے والے حملوں کے جواب میں دیمونا کو نشانہ بنایا، جہاں اسرائیل کا اہم ایٹمی ری ایکٹر واقع ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والا دیمونا کا علاقہ جوہری تنصیب سے تقریباً 13 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، جہاں دھماکوں کے باعث قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related