جنگی حالات کی وجہ سے توانائی انفرا اسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

Date:

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی حالات کے باعث توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے وسائل محدود ہیں تاہم حکومت کو امید ہے کہ اپریل تک سپلائی کی صورتحال بہتر رہے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ محدود وسائل کے پیش نظر پائیدار اور دیرپا حل ناگزیر ہے، اور حکومت نے عوام پر بوجھ کم رکھنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات پر 69 ارب روپے کا مالی بوجھ خود برداشت کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں ڈیمانڈ منیجمنٹ اور بچت کے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ مستحق طبقات کے لیے ٹارگٹڈ ریلیف پیکیج بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے عوام اور کاروباری برادری کو تجاویز دینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی موجودہ چیلنجز کا مؤثر حل ممکن ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی افواج ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کیلئےمکمل طور پر تیار ہیں،ڈین کین

واشنگٹن: امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ڈین کین...

ایران نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں پر حملےکیے تو سخت جواب دیا جائیگا،پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن: امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے آبنائے ہرمز...

آبنائےہرمز عالمی گزرگاہ ہے، اسے کوئی بھی ملک کنٹرول نہیں کرسکتا،مارکو روبیو

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے...

آبنائے ہرمز میں ایران کی بادشاہی،ایک وارننگ کال پر امریکی جنگی جہاز رفو چکر

ایرانی بحریہ نے مبینہ طور پر ایک امریکی جنگی...