مشرق وسطیٰ کی صورتحال: مصر کے بعد ترک وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار سے ملاقات کر کے ایران سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا

Date:

اسلام آباد: مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبد العاطی کے بعد ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے پاکستان کا دورہ کیا،

جس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا دفتر خارجہ پہنچ کر استقبال کیا۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی توثیق کی گئی اور ایران سمیت خطے کی موجودہ سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام، کشیدگی میں کمی، سفارتکاری، علاقائی ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

قبل ازیں مصر کے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چند دیر بعد سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل پاکستان پہنچیں گے،
جس کے بعد چاروں وزرائے خارجہ خطے کی موجودہ صورت حال پر ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس کریں گے،
جس کا مقصد خطے میں امن، تعاون اور سفارتی تعلقات کو مستحکم بنانا بتایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...