ویڈیو میں طالبہ نے پروفیسر کی کلاس میں شادی کی پیشکش پر چپل سے پٹائی کر دی

Date:

بھارتی شہر بنگلورو میں میڈیکل کالج کے ایک پروفیسر نے کلاس روم کے دوران ایک طالبہ کو شادی کی پیشکش کر دی،

جس پر طالبہ نے فوری طور پر اعتراض کیا اور دیگر طالبعلموں کے ساتھ مل کر استاد کو چپل اور تھپڑوں سے پٹائی کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروفیسر نے کلاس کے دوران اپنی جذباتی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ "آج میں اپنی کلاس کی سب سے اہم لڑکیوں میں سے ایک کو پروپوز کرنا چاہوں گا”،لیکن طالبہ نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی اور کہا کہ "میں نے یہ نہیں کہا”۔

اس کے بعد دونوں کے درمیان تند و تیز جملوں کا تبادلہ ہوا،
جس کے دوران طالبہ نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے استاد کو سبق سکھایا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور ناظرین کی طرف سے طالبہ کے اقدام کی حمایت کی جا رہی ہے،
جبکہ پروفیسر کے رویے پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related