ایران نے امریکی تجاویز پر جنگ بندی کی پیشکش مسترد کر دی، ایرانی میڈیا رپورٹ

Date:

ایران نے جنگ بندی سے متعلق امریکی تجاویز پر اپنا ردعمل پاکستان کو بھجوا دیا ہے، جس میں واضح طور پر ظاہر کیا گیا ہے کہ ایران نے جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ خطے میں جنگ کا مستقل اور مکمل خاتمہ ضروری ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے اس ردعمل میں کل 10 نکات شامل ہیں جن میں خطے میں جاری تنازعات کے خاتمے، آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کے لیے ضابطہ کار، عالمی پابندیوں کا خاتمہ، اور امریکی-اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تعمیر نو شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران نے یہ 10 نکات بھیج کر واضح کیا ہے کہ امن قائم کرنے کے لیے صرف وقتی جنگ بندی کافی نہیں، بلکہ تمام فریقین کے لیے جامع اور دیرپا حل ضروری ہے، تاکہ خطے میں استحکام اور محفوظ تجارتی راستوں کو یقینی بنایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...