شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا

Date:

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور ون ڈے کپتان شاہین آفریدی نے امریکا-ایران جنگ بندی پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے لیے پاکستان کا مثبت کردار قابل فخر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امن کے قیام میں اہم کردار ادا کیا اور مذاکرات اور خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے قومی قیادت کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ جنگ بندی انسانیت کی جیت ہے، پاکستان نے امید کی راہ دکھائی اور ملک امن، اتحاد اور روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے، جس پر وہ پاکستانی ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

اس سے قبل سابق کپتان اور شاہین آفریدی کے سسر شاہد آفریدی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان فخر کے ساتھ سربلند کھڑا ہے کیونکہ یہ ہماری تاریخ کے اہم ترین سفارتی لمحات میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح حکمت عملی اور مضبوط ارادے کے ساتھ قیادت کی، اور پاکستان خطے میں امن کے لیے ایک مضبوط اور ذمہ دار آواز بن کر ابھرا ہے جس نے ایران اور خطے میں دیرپا استحکام کی راہ ہموار کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکا کا ایران کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم، آبنائے ہرمز سے متعلق عوامی اعلان کا مطالبہ

واشنگٹن:امریکی صحافی باراک راویڈ کے مطابق امریکہ نے ایران...

ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ، ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت...

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا،پیٹرول کی نئی قیمت کتنی ہوگئی

وفاقی حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا...