وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون ، خطے میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار

Date:

وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے خطے میں پیدا ہونے والی حالیہ کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والی گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں ممالک کی جانب سے کیے گئے وعدوں اور ذمہ داریوں پر مکمل عملدرآمد کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت نے خطے میں باہمی اعتماد، احترام، تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے ایک مضبوط اور دیرپا بنیاد فراہم کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا مثبت اور تعمیری کردار جاری رکھے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ مخلصانہ اور دیانت دارانہ تعاون کے ذریعے امن کے قیام اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے بھی نیک خواہشات اور پُرتپاک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی قیادت اور عوام کے لیے خیرسگالی کے پیغام کا اعادہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ، ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت...

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کر دیا،پیٹرول کی نئی قیمت کتنی ہوگئی

وفاقی حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا...

معاہدوں کی خلاف ورزی نامنظور، اب امریکا سے مذاکرات نہیں ہونگے، ایران کا اعلان

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے خبر دی ہے کہ...