خلیجی ممالک محفوظ، ایران کی جانب سے آج کسی حملے کی رپورٹ نہیں

Date:

عرب میڈیا کے مطابق آج خلیجی خطے میں کسی بھی ملک پر ایران کی جانب سے کوئی حملہ رپورٹ نہیں ہوا، جس کے بعد خطے میں وقتی طور پر صورتحال پرسکون دکھائی دے رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور عمان کی جانب سے آج کسی بھی قسم کے حملے یا سیکیورٹی خدشے کی اطلاع نہیں دی گئی۔

اماراتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کو ملک مکمل طور پر فضائی خطرات سے محفوظ رہا اور دفاعی نظام کو کسی بھی بیلسٹک یا کروز میزائل یا ڈرون کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

حکام کے مطابق خطے کی فضائی نگرانی مسلسل جاری ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...