لبنان پر اسرائیلی حملے 254 افراد جاں بحق، لبنان میں آج یوم سوگ

Date:

لبنان نے اسرائیلی حملوں کے بعد آج ملک بھر میں یومِ سوگ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری ادارے بند رہیں گے جبکہ قومی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ حالیہ شدید حملوں میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد کیا گیا۔

لبنان سول ڈیفنس کے مطابق ایران–اسرائیل جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان پر حملے جاری ہیں، اور صرف ایک روز میں مختلف علاقوں میں ہونے والی بمباری کے نتیجے میں 254 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حملوں کے بعد ملک بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم  بنجمن نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوتی۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے مطابق ان حملوں میں حزب اللہ کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...