ٹرمپ کی ڈیڈ لائن سے قبل پاکستان کی تیز رفتار سفارتکاری، اہم انکشافات سامنے آگئے

Date:

واشنگٹن: امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران جنگ کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقرر کردہ ڈیڈ لائن ختم ہونے سے چند گھنٹے قبل نہایت تیز رفتار اور اہم سفارتی کوششیں کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکرات سے کنارہ کشی کے اشاروں کے بعد ہنگامی سفارتکاری کا آغاز ہوا۔

اخبار کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ نے ایرانی قیادت سے فوری رابطے کیے، جبکہ قطر، مصر اور ترکیے نے بھی ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں کو تیز کیا۔ مزید برآں آبنائے ہرمز کی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے چین بھی متحرک ہوا اور اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے آخری لمحات میں ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے پر آمادہ کیا۔ امریکی اخبار کے مطابق پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی وقت کے مطابق شام 5 بجے صدر ٹرمپ کو سیز فائر کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر صدر ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران ان شرائط پر رضامند ہے تو وہ بھی اتفاق کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...