یہ جنگ برطانیہ کی جنگ نہیں تھی،برطانوی وزیر اعظم کا ایران جنگ پر موقف

Date:

سعودی عرب پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم کیئراسٹامر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی ہو چکی ہے، تاہم ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس جنگ بندی کو مستقل اور دیرپا امن میں تبدیل کرنے کے لیے مزید اقدامات ضروری ہیں۔

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ ہم سب جس پائیدار امن کے خواہاں ہیں، اس کے حصول کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ جنگ برطانیہ کی جنگ نہیں تھی بلکہ ان کی ذمہ داری اپنے ملک کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کا کھلا رہنا عالمی تجارت اور استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے، اسی مقصد کے لیے متعدد ممالک کو یکجا کیا جا رہا ہے، جبکہ سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ بھی اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...