سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملک میں فی تولہ سونا 4500 روپے مہنگا ہو گیا

Date:

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4500 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل سونے کی قیمت میں 3300 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا ہے۔a

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related