سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع بنوں میں کارروائی،2 خطرناک دہشت گرد ہلاک,مطلوب سرغنہ بھی شامل

Date:

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ضلع بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں انتہائی مطلوب کمانڈر بھی شامل ہے، جبکہ بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 اپریل 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جن میں خوارجی رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختیار اور ایک خودکش بمبار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ وحید اللہ سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث ہونے کے باعث انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔ وہ 21 فروری 2026 کو بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کا بھی مرکزی سہولت کار تھا، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے تھے۔

ترجمان کے مطابق حالیہ کارروائی سے نہ صرف اس سنگین جرم کا بدلہ لے لیا گیا بلکہ مرکزی ملزم کو انجام تک پہنچا دیا گیا، جبکہ بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑی تباہی کو بھی ٹال دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قومی ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملک میں فی تولہ سونا 4500 روپے مہنگا ہو گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ...

کراچی اور گردونواح میں 3.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کراچی اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے...