آبنائے ہرمز میں کشیدگی، امریکی فورسز نے ایرانی کارگو جہاز تحویل میں لینے کا دعویٰ کر دیا

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی عبور کرنے کی کوشش کرنے والے ایرانی پرچم بردار ایک کارگو جہاز کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق امریکی اہلکاروں نے ابتدائی طور پر جہاز کو وارننگ جاری کی، تاہم عملے کی جانب سے عدم توجہ کے بعد امریکی بحریہ نے کارروائی کرتے ہوئے جہاز کے انجن روم کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسے روک کر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ "توسکا” نامی یہ جہاز خلیجِ عمان میں روکا گیا، جو امریکی محکمہ خزانہ کی پابندیوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاز ماضی میں بھی مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے، جبکہ اس میں موجود سامان کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اس اہم پیش رفت پر ایران کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کے باعث واقعے کی مکمل تفصیلات اور حقائق تاحال غیر واضح ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب خلیجی پانیوں میں پہلے ہی سیکیورٹی صورتحال حساس ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے کے بعد خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کاسخت ردعمل

ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق...

اسلام آباد میں امن مذاکرات کی تیاری، مگر ایران کی شرکت تاحال مشکوک

امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات آج پاکستان...

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے کسی نئے دور کا کوئی منصوبہ نہیں: ایرانی وزارتِ خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح...