امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنرکا دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔

Date:

گزشتہ دنوں امریکی صدر نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر پر مبنی دو رکنی امریکی وفد اسلام آباد بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

یہ امریکی وفد آج پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم اب امریکی میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے دورہ اسلام آباد منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

امریکی صدر کی جانب سے جاری بیان میں دورہ منسوخ کیے جانے کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں کی گئیں، تاہم اس اعلان کے بعد سفارتی حلقوں میں مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، سرمایہ کاری اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت متوقع تھی۔

دورے کی منسوخی کو دونوں ممالک کے سفارتی شیڈول میں اچانک تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مشرق وسطیٰ بحران کے باوجود معاشی ترقی کی شرح 3.7 فیصد رہی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب،اقتصادی سروے پیش

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی...

ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل میتن توکیل کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل میتن توکیل نے...

ایران ایک بڑی فتح کے دہانے پر کھڑا ہے,بریگیڈیئر جنرل علی فدوی

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ کے مشیر بریگیڈیئر جنرل...