یرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات

Date:

پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور سکیورٹی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہوئی۔

اس ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ، مشیر برائے قومی سلامتی جنرل عاصم ملک اور ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس بھی شریک تھے۔

ایرانی وفد میں نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی، اسلام آباد میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم اور ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی بھی شامل تھے۔

بعد ازاں ایرانی وزیرِ خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی، جس میں پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، علاقائی استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

ملاقاتوں میں دونوں ممالک نے خطے میں امن، استحکام اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران امریکا مذاکرات: ٹرمپ کا بیان، وٹکوف اور کشنر کا پاکستان دورہ منسوخ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

ایرانی ذرائع: امریکا کے زائد مطالبات ناقابلِ قبول، ایران کا واضح مؤقف

ایرانی سفارتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ امریکا...

ایرانی وزیر خارجہ: پاکستان کا دورہ سودمند، امریکا کی سفارتی سنجیدگی پر سوال برقرار

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے حالیہ دورۂ...

تہران امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات ہرگز قبول نہیں کرے گا،ایران کے سفارتی ذرائع

ایران کے سفارتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ...