پاکستان کا ایران کو تجارتی سہولیات پہنچانے کیلئے بڑا کام،ایران کو کسی تیسرے ملک کیلئے تجارت کی اجازت دیدی گئی

Date:

پاکستان نے ایران کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے راستے کسی تیسرے ملک سے ایران جانے والی ٹرانزٹ تجارت کی اجازت دے دی ہے

۔ اس حوالے سے وزارت تجارت نے “پاکستان کے ذریعے سامان کی نقل و حمل (ٹرانزٹ) آرڈر 2026” کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے انیس سو پچاس کے درآمدات و برآمدات ایکٹ میں ضروری ترامیم کی ہیں اور یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ اس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت اُن اشیا پر لاگو ہوگی جو کسی تیسرے ملک سے روانہ ہو کر پاکستان کے راستے ایران کے مختلف مقامات تک پہنچائی جائیں گی۔

حکومت کی جانب سے ٹرانزٹ کے لیے مخصوص روٹس کا بھی تعین کر دیا گیا ہے، جن میں گوادر، پورٹ قاسم، لیاری، اورماڑہ، پسنی اور گبد شامل ہیں، جبکہ دیگر اہم راستوں میں کراچی، خضدار، دالبندین، تفتان، تربت، ہوشاب، پنجگور، ناگ، بیسیمہ، کوئٹہ/لک پاس اور نوکنڈی بھی شامل کیے گئے ہیں۔

مزید برآں، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سامان کی نقل و حمل کسٹم  ایکٹ 1869کے تحت بنائے گئے قواعد اور ایف بی آر کی جانب سے مقرر کردہ طریقہ کار کے مطابق انجام دی جائے گی۔ یہ اقدام خطے میں تجارت کے فروغ اور اقتصادی روابط کو مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان کی مذاحمتی تنظیم کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک،

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا...

عباس عراقچی نے ایران کی تحریری شرائط پاکستان کو پیش کردیں، ایرانی خبر ایجنسی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ...

کیا امریکا نے چین کیلئے رکھے گئے ہتھیار ایران کے خلاف استعمال کئے؟

امریکہ نے چین کے ساتھ ممکنہ جنگ کے لیے...