کیا امریکا نے چین کیلئے رکھے گئے ہتھیار ایران کے خلاف استعمال کئے؟

Date:

امریکہ نے چین کے ساتھ ممکنہ جنگ کے لیے جو “اہم ہتھیار” محفوظ کر رکھے تھے، کیا وہ ایران کی جنگ میں استعمال ہو گئے؟

امریکی میڈیا کی نئی رپورٹس کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ میں تقریباً 1100، یعنی امریکہ کے کل ٹوم ہاک ذخیرے کا لگ بھگ نصف استعمال کر لیا گیا، جو سالانہ اوسط استعمال سے کئی گنا زیادہ ہے۔

کروز میزائلوں کے علاوہ امریکہ نے درج ذیل ہتھیار بھی استعمال کیے:

🔸 1200 سے زائد پیٹریاٹ میزائلسسٹم  انٹرسیپٹرز
🔸 1000 سے زائد پریسیژن اسٹرائیک اور ATACMS میزائل (جس سے ذخائر “تشویشناک حد تک کم” ہو گئے، کانگریسی حکام کے مطابق)
🔸 1100 کے قریب JASSM-ER اسٹیلتھ کروز میزائل، جس کے بعد دستیابی تقریباً 1500 رہ گئی
🔸 نگرانی اور حملہ آور ڈرونز کی غیر متعین تعداد

رپورٹ کے مطابق اس جنگ نے پینٹاگون کے دیگر کمانڈز، خصوصاً ایشیا اور یورپ میں موجود اسلحہ ذخائر کو بھی متاثر کیا، جس کے باعث “یورپ میں جارحانہ کارروائیوں” اور ایشیا میں ممکنہ فوجی حکمت عملی کی منصوبہ بندی مشکل ہو گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related