روس نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کرانےکی پیشکش کردی ہے۔

Date:

ماسکو: روسی خبر ایجنسی کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ایران سے متعلق جاری تنازع کے حل اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس ہر صورت مذاکرات کے تسلسل اور جنگ بندی کو برقرار رکھنے کا حامی ہے، کیونکہ کسی بھی قسم کی دوبارہ جنگی کارروائیاں نہ صرف ایران بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہوں گی۔

دمتری پیسکوف کے مطابق روس اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ خطے میں ایسا دیرپا امن قائم ہو جس میں دوبارہ کشیدگی یا تصادم کی گنجائش نہ رہے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کے معاملے پر روس میں ممکنہ مذاکرات کا انعقاد ایک پیچیدہ معاملہ ہے، جس پر مزید غور و فکر درکار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف فریقین کی آراء مختلف ہو سکتی ہیں، اس لیے کسی بھی حتمی تجویز سے قبل تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینا ضروری ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مانسہرہ سے چلاس موٹروے میں کیا کچھ شامل ہوگا؟

وفاقی وزیر کو اجلاس کے دوران ملک میں جاری...

امریکی ارکان کانگریس نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کی قرارداد منظور کردی

امریکی کانگریس کے ایوانِ نمائندگان میں ایران کے خلاف...