عظیم ایرانی شاعر ابوالقاسم فردوسی کی برسی اور فارسی زبان کے قومی دن کے موقع پر اپنے بیان سید مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے حالیہ امریکا اور صہیونی حملوں کے خلاف ثابت کیا کہ دشمن کی جارحیت کے خلاف جدوجہد میں پوری قوم متحد ہے۔، انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے تیسرے دفاعِ مقدس میں بھی، ماضی کی مسلط کردہ جنگوں کی طرح، جارح قوتوں کا مقابلہ کرنے اور اپنی خودمختاری و وحدت کے دفاع کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے، اور یہ استقامت قومی شناخت اور ثقافت سے گہرے تعلق کی عکاسی کرتی ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے حتمی کامیابی کی منزل کی جانب زیادہ مضبوطی سے پیش قدمی جاری ہے


