چین میں ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ چین نے حالیہ جنگی صورتحال کے دوران پاکستان کی حمایت کے ساتھ خطے میں امن کے قیام کیلئے اہم سفارتی پیش رفت کی۔
ان کے مطابق چینی قیادت نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے اور استحکام پیدا کرنے کیلئے چار نکاتی امن منصوبہ پیش کیا ہے۔
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ چینی صدر کی جانب سے دیا گیا یہ اقدام نہایت متوازن، مثبت اور بروقت ہے، جو خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی مضبوط بنیاد ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو عالمی سطح پر امن کیلئے ایک قابلِ قدر کوشش قرار دیا۔


