امریکا پھر ایران معاہدے سے پیچھے ہٹنے لگا،معاہدہ فوری ہونے کا امکان نہیں: وائٹ ہاؤس عہدیدار

Date:

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جوہری معاہدے سے متعلق سفارتی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، تاہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ اتنے حساس اور تکنیکی نوعیت کے معاملات چند گھنٹوں میں طے نہیں کیے جا سکتے۔

امریکی اخبار دی نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کو خطے کے کئی ممالک کی حمایت حاصل ہے، تاہم جوہری مذاکرات انتہائی پیچیدہ اور تکنیکی نوعیت کے حامل ہوتے ہیں، اس لیے 72 گھنٹوں میں کسی جامع معاہدے کو حتمی شکل دینا ممکن نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت خطے کے 7 سے 8 ممالک امریکا کی مجوزہ حکمت عملی کی حمایت کر رہے ہیں اور واشنگٹن اس سمت میں پیش رفت کے لیے تیار ہے۔

مارکو روبیو کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مذاکرات کاروں کو ہدایت دی ہے کہ ایران کے ساتھ گزشتہ تین ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے معاہدے میں جلد بازی نہ کی جائے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ بندی یا امن معاہدے کے فوری امکانات کم ہیں، جبکہ ایرانی قیادت کی جانب سے کسی بھی معاہدے کی منظوری میں کئی روز لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے مذاکرات کار معاہدے کے بنیادی اصولوں پر ابتدائی اتفاقِ رائے تک پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق واشنگٹن کو یقین ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی معاہدے کے خدوخال کی منظوری دے دی ہے، تاہم حتمی دستاویز پر دستخط سے قبل کئی اہم نکات پر مزید بات چیت باقی ہے۔

اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں پایا۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ سابق امریکی صدر براک اوبامہ کے دور کے جوہری معاہدے سے بالکل مختلف ہوگا۔

ٹرمپ نے کہا کہ ابھی تک کسی نے اس معاہدے کی تفصیلات نہیں دیکھیں، اس لیے قبل از وقت تنقید کرنے والوں کی باتوں پر توجہ نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران سے متعلق اچھی خبر سامنے آئے گی کیونکہ وہ خراب معاہدےنہیں کرتے۔

بھارت کے دورے سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توقع تھی کہ گزشتہ رات کوئی اہم پیش رفت سامنے آئے گی، تاہم امکان ہے کہ آج کوئی مثبت خبر مل جائے۔ روبیو کے مطابق ایران کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا سفارتکاری کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن موقع دینا چاہتا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کھولنے اور ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر محدود مدت کے مذاکرات سے متعلق مضبوط تجاویز بھی زیر غور ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے جوہری معاملے پر جاری سفارتی کوششیں کامیاب ثابت ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران،امریکاممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعدخام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں...

امریکا،ایران مجوزہ معاہدے کے اہم نکات کیا ہیں؟بڑی خبر

امریکی خبر ایجنسی ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق امریکی...

اگلے چند گھنٹوں میں دنیا کو کچھ اچھی خبریں مل سکتی ہیں،مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایران اور امریکہ...

تہران کی ایران،واشنگٹن مجوزہ معاہدے سے متعلق ایکسیوس کی رپورٹ کی تردید

ایران اور امریکہ کے درمیان مبینہ مفاہمتی مسودے سے...