جن قوموں نے ظلم، ناشکری اور نافرمانی اختیار کیں، ان سے اللہ کی نعمتیں چھین لی گئیں: خطبہ حج

Date:

عبدالرحمان الحذیفی نے مسجد نمرہ میں خطبۂ حج دیتے ہوئے امتِ مسلمہ کو تقویٰ، صبر اور اتحاد کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ عبادت صرف اللہ رب العزت کی کی جائے اور ہر حال میں اسی سے ڈرا جائے، کیونکہ حقیقی کامیابی تقویٰ اور اللہ سے مضبوط تعلق میں ہے۔

خطبۂ حج میں انہوں نے زور دیا کہ مسلمان مشکلات اور آزمائشوں میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے صبر کرنے والوں کے لیے عظیم اجر کی بشارت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توحید پر کامل یقین اور عمل ایمان کی بنیاد ہے، جبکہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں جن کی تعلیمات انسانیت کیلئے کامل رہنمائی ہیں۔

امام مسجد نبوی ﷺ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر ادا کرنا مومن کی ذمہ داری ہے، کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ جن قوموں نے ظلم، ناشکری اور نافرمانی اختیار کیں، ان سے اللہ کی نعمتیں چھین لی گئیں۔

انہوں نے حجاج کرام کو نصیحت کی کہ ہمیشہ سچائی کو اپنائیں اور جھوٹ و غلط بیانی سے بچیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورانِ حج نمازوں کی پابندی، ذکرِ الٰہی اور عبادات میں مشغول رہنا چاہیے اور ہر لمحہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنی چاہیے۔

عبدالرحمان الحذیفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ اور بندے کے درمیان مضبوط تعلق ہی نجات کا راستہ ہے۔ انہوں نے حجاج کو تلقین کی کہ حج کے دوران ہر قسم کے جھگڑے، اختلاف اور ایسے اعمال سے اجتناب کریں جو امت کے اتحاد کو نقصان پہنچائیں۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کے حالات پر رحم فرمائے، حجاج کرام کے حج اور عبادات کو قبول فرمائے اور امتِ مسلمہ کو ہدایت، امن اور استحکام عطا کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related