اُمید ہےکہ ایران امریکا امن معاہدہ جلد طے پا جائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف

Date:

وزیرِاعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق تقریباً تیس منٹ جاری رہنے والی اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے ممالک کے عوام اور پوری مسلم اُمہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایرانی صدر نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، قطر اور ترکی سمیت دیگر علاقائی ممالک بھی ان کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہباز شریف نے موجودہ بحران کے دوران ایرانی شہریوں کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا۔

انھوں نے ایرانی صدر کے خیرسگالی کے جذبات پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہاکہ امن معاہدہ جلد طے پا جائے گا اور یہ ایرانی قوم کے وقار کے مطابق ہوگا۔

ان کے مطابق خطے میں امن کے قیام سے ایران کی معاشی صلاحیت کو فروغ ملے گا جس سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔ پاکستان ایک برادر اور ہمسایہ ملک کی حیثیت سے ہمیشہ ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا اور امن کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے لیے روشن مستقبل موجود ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے اور قریبی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہم نے ایران کے خلاف کارروائی پاکستان کی درخواست پر روکی۔ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران...

ایران اور امریکا کے مابین مجوزہ امن معاہدے کے اہم نقاط کون کون سے ہیں ؟

خصوصی رپورٹ: ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ امن...

ایران امریکا معاہدے کے اہم نکات منظرعام پر آگئے،جنگ کے خاتمے، کے لیے متعدد تجاویز شامل

پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران اور امریکا...