بلوچستان پولیس کے مطابق قلعہ عبداللہ میں یزئی اڈا بازار کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعدحملہ آور فائرنگ کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔
پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو میزئی ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔اور ملزمان کی تلاش جاری ہے، ادھر واقعے کی اطلاع ملتے ہیں لواحقین نے کوئٹہ چمن شاہراہ پر دھرنا دیا جس کے باعث سڑک بلاک ہوگئی۔


