ایران اور امریکا کے درمیان 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی تفصیلات منظرِ عام پر آگئیں

Date:

ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ 14 نکاتی مفاہمتی مسودے کی اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن میں اقتصادی، سیاسی اور سیکیورٹی امور سے متعلق متعدد نکات شامل ہیں۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق مسودے کے تحت امریکی بحری ناکہ بندی کو 30 روز کے اندر ختم کیا جائے گا، جبکہ ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر عائد پابندیاں بھی معطل کر دی جائیں گی۔

مسودے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ بندی کی شق شامل ہے، جس کا مقصد خطے میں کشیدگی کا خاتمہ اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔

دستاویز کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی ایران کی تعمیرِ نو کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالر فراہم کریں گے۔ تاہم حتمی معاہدے میں ایران کے میزائل پروگرام اور مزاحمتی گروپوں کی حمایت سے متعلق معاملات شامل نہیں ہوں گے۔

مسودے میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ مذاکرات کے دوران ایران کے 24 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں، جبکہ امریکا مذاکرات کے آغاز سے قبل ہی 12 ارب ڈالر کے منجمد ایرانی اثاثے جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ معاہدے کی بین الاقوامی قانونی حیثیت کو یقینی بنانے کے لیے اس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے ذریعے کرانے کی تجویز بھی مسودے کا حصہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related