ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کا اصل مقصد ایران پر اپنی مرضی مسلط کرنا اور اسے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا تھا تاہم ایرانی قوم کے اتحاد، استقامت اور عوامی حمایت نے دشمن کے تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔
اتوار کے روز علما و خطبا اور سماجی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے ایران کی حقیقی طاقت صرف اس کی فوجی صلاحیت نہیں بلکہ قومی یکجہتی، عوام کی ثابت قدمی اور شعوری شرکت ہے جو آج ایران کی سفارتی قوت کا بنیادی سرمایہ بن چکی ہے۔
سید عباس عراقچی نے کہا کہ بارہ روزہ جنگ اور حالیہ تنازعے میں ایران نے صرف میدان جنگ میں کامیابیاں نہیں بلکہ اہم اسٹریٹیجک کامیابیاں بھی حاصل کیں، جن کے اثرات علاقائی و عالمی سطح پر نمایاں ہیں۔


