طویل اور نہ ختم ہونے والی جنگوں نے امریکہ کو کمزور کر دیا، وائٹ ہاؤس

Date:

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ طویل اور نہ ختم ہونے والی جنگوں نے کئی دہائیوں تک امریکہ کی طاقت، معیشت اور عالمی حیثیت کو متاثر کیا ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والا حالیہ معاہدہ اس امر کو یقینی بنائے گا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے، جبکہ یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی "امریکہ فرسٹ” پالیسی کے عملی نفاذ کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ ماضی کی ان ناکام حکمت عملیوں سے انحراف کی علامت ہے جو مفاہمت کے نام پر مالی مراعات دینے اور طویل فوجی مداخلتوں پر مبنی تھیں۔ ان کے بقول نئی پالیسی کا مقصد سفارتی ذرائع سے تنازعات کا حل تلاش کرنا اور امریکہ کو مہنگی اور طویل جنگوں سے دور رکھنا ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں ہونے والے مختلف عوامی جائزوں اور سیاسی مباحث میں یہ تاثر پایا جا رہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والی مفاہمت میں تہران کے بعض بنیادی مطالبات کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جریدے اکسیوس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کو محض سخت گیر حلقوں کی خواہشات پوری کرنے کے لیے طول دینا عالمی معیشت کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتا تھا۔ ان کے مطابق ایسی صورت حال عالمی کساد بازاری اور توانائی کے بحران کا باعث بن سکتی تھی، جس سے نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا متاثر ہوتی۔

امریکی انتظامیہ کے حالیہ بیانات کو مبصرین واشنگٹن کی مشرقِ وسطیٰ پالیسی میں ممکنہ تبدیلی اور فوجی محاذ آرائی کے بجائے سفارتی حل کو ترجیح دینے کے اشارے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تقریباً 29 فیصد حصہ ٹیکسوں پر مشتمل

پیٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں نمایاں کمی...

اسلام آباد ڈکلریشن کے تحت امریکاایران تکنیکی مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران...

ایران-امریکا معاہدے کی راہ میں چار بڑے چیلنجزز کون کون سے ہیں؟

العربیہ اردو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگرچہ...