پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود تقریباً 29 فیصد حصہ ٹیکسوں پر مشتمل

Date:

پیٹرول اور ڈیزل کی حالیہ قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ان پر عائد ٹیکسوں کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق دونوں مصنوعات کی موجودہ قیمت کا تقریباً 29 فیصد حصہ مختلف ٹیکسوں اور لیویز پر مشتمل ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی موجودہ قیمت 299 روپے 50 پیسے میں مجموعی طور پر 88 روپے 7 پیسے ٹیکسز شامل ہیں۔ ان ٹیکسوں میں 19 روپے 32 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 66 روپے 25 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

اسی طرح ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 311 روپے 47 پیسے میں مجموعی طور پر 91 روپے 15 پیسے ٹیکسوں کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل پر 15 روپے 68 پیسے کسٹم ڈیوٹی، 72 روپے 97 پیسے پیٹرولیم لیوی اور 2 روپے 50 پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں ٹیکسوں کا تناسب تقریباً 29 فیصد بنتا ہے، جبکہ باقی رقم درآمدی لاگت، ریفائننگ، ترسیل اور دیگر اخراجات پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں حالیہ کمی سے عوام کو وقتی ریلیف ضرور ملے گا، تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر عائد بلند لیویز اور ٹیکس اب بھی صارفین کے لیے ایک اہم مالی بوجھ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد ڈکلریشن کے تحت امریکاایران تکنیکی مذاکرات کل سوئٹزرلینڈ میں ہوں گے

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا اور ایران...

ایران-امریکا معاہدے کی راہ میں چار بڑے چیلنجزز کون کون سے ہیں؟

العربیہ اردو کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اگرچہ...

طویل اور نہ ختم ہونے والی جنگوں نے امریکہ کو کمزور کر دیا، وائٹ ہاؤس

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے...